ملک میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ 20 دنوں میں چینی کا ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہو گیا ہے،
جبکہ چھوٹے دکانداروں نے قیمت 125 سے بڑھا کر 140 روپے فی کلو کر دی ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
ان کے مطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ غیر معمولی ہے، جس کی وجہ چینی کی برآمد اور پیداوار میں ممکنہ کمی کی افواہیں ہیں، جو مصنوعی قلت پیدا کر رہی ہیں۔