99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک، حملہ آور نے جرم قبول کر لیا

فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو افغان تارکین وطن شامل ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ لون پلیج کے علاقے میں پیش آیا، جو ڈنکرک کے قریب واقع ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق، 22 سالہ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کیا کہ وہی شخص ہے جس نے یہ حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق، ملزم ہفتے کے روز گھائیولڈے کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچا اور مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا۔ واقعے کے پیچھے موجود محرکات کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

حکام نے ملزم کی گاڑی سے تین ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ یہ واقعہ تارکین وطن کی ایک عارضی پناہ گاہ کے قریب پیش آیا، جہاں متاثرین طویل عرصے سے خیموں میں مقیم تھے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، تارکین وطن کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ بہتر زندگی کی تلاش میں اس علاقے میں موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]