99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

محمد عرفان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل محمد عامر اور عماد وسیم بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

محمد عرفان نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
"بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کریئر کو یادگار بنایا۔ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ باعث فخر رہا۔ پاکستان زندہ باد۔”

Muhammad Irfan Fast bowler retired from international cricket
Tweet from X platform

محمد عرفان نے قومی ٹیم کے لیے آخری مرتبہ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنے کریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے، اور 22 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

محمد عامر نے اپنے الوادعی پیغام میں کہا تھا:
"پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن یہ وقت ہے کہ نئی نسل کے لیے جگہ بنائی جائے تاکہ وہ پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکیں۔”

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]