پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رجحان برقرار رہنے کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ 17 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں ابتدا میں کچھ منفی رجحان دیکھا گیا تاہم جلد ہی صورتحال تبدیل ہو گئی اور اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 848 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 796 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل بھی گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نئی بلندیاں عبور کی تھیں، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 278.17 روپے سے 278.10 روپے پر آ گیا۔