ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عوامی انقلاب کے بعد اہم سیاسی اور قومی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مشہور نعرہ "جوئے بنگلہ” کو قومی نعرے کے طور پر تسلیم کرنے کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایپلٹ ڈویژن کے فیصلے کے تحت "جوئے بنگلہ” اب قومی نعرہ نہیں ہوگا، اور نئے کرنسی نوٹوں پر حالیہ انقلاب کی جھلکیاں نمایاں کی جا رہی ہیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے اقدامات اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ ملک سے شیخ مجیب الرحمان اور ان کی بیٹی کی سیاست کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔