99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ، عالمی برانڈز کا کرپٹو کرنسی ادائیگی کے آپشن پر غور

بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت نے لگژری برانڈز اور ریٹیل مارکیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ان برانڈز نے کرپٹو سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے اور نئی دولت مند کلاس تک رسائی کے لیے کرپٹو کرنسی کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایل وی ایم ایچ کے واچ برانڈز ہبلوٹ اور ٹیگ ہیور سمیت گوچی اور بیلنسیاگا جیسے فیشن برانڈز نے پہلے ہی کرپٹو ادائیگیوں کے تجربات کیے ہیں۔

حالیہ دنوں میں فرانس کے مشہور ڈپارٹمنٹ اسٹور ’پرنٹیمپس‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بٹ کوائن اور ایتھیریم سمیت دیگر کرپٹو کرنسیاں قبول کرنے جا رہا ہے۔ اس اقدام کو ممکن بنانے کے لیے پرنٹیمپس نے بائنانس اور فنانشل ٹیک کمپنی لیزی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

بائنانس فرانس کے سربراہ ڈیوڈ پرنکے نے کہا کہ انہیں مختلف برانڈز سے کافی دلچسپی کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب، ایس ٹی ڈوپونٹ جیسی کمپنی کرسمس سے پہلے پیرس میں اپنے اسٹورز میں کرپٹو ادائیگی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کروز کمپنی ورجن وائجز نے بھی کرپٹو ادائیگی کو اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنی پروڈکٹ لائن میں بٹ کوائن کو شامل کرتے ہوئے ایک سال کے کروز پاس کو بٹ کوائن کے ذریعے خریدنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی بڑھتی مقبولیت کے باوجود، اس کی محدود حقیقی دنیا کی افادیت اور اتار چڑھاؤ اس کی وسیع پیمانے پر قبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرپٹو دوست پالیسیز کے وعدوں نے بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]