99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

پاکستان روئرز کی شاندار کارکردگی، 9 گولڈ میڈلز سمیت 30 تمغے جیتے

پاکستانی کشتی رانی کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل روئنک مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 30 تمغے اپنے نام کیے۔ کراچی بوٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد اسد نے تین سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی بیٹی حوریا فیصل اور کاظمہ اعجاز نے دو دو گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

سیف ملک اور زورین طاہر نے ایک ایک سونا جیتا، جبکہ سید تیمور نے ایک سلور اور تین برانز میڈلز اپنے نام کیے۔ ماسٹر کٹیگری میں پاک بھارت جوڑی اصغر علی اور سواپن نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 11 ممالک کے 300 سے زائد روئرز نے حصہ لیا، جس میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو سراہا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]