99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 27 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ اس دن پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔

ان تقریبات کا مقصد محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت، ملک اور قوم کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے کے دوران دہشت گردی کا شکار بنایا گیا تھا جب وہ اپنے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]