99newspk

بریکنگ نیوز
  • بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
  • کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • میئر لندن کا سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں: چیف الیکشن کمشنر
15 مئی، 2025

نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کراچی میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر جلدی آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے 88 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن رضوان 46 اور سلمان 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ طیب طاہر نے 38 رنز بنائے، جبکہ پوری ٹیم آخری اوور میں 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے ول اورورک نے 4، جبکہ بریسویل اور سینٹنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی اپنی پہلی وکٹ جلدی گنوا دی جب ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن اور ڈیون کونوے نے اننگز کو سنبھالا، لیکن ولیمسن 34 اور کونوے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مچل اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔ لیتھم کو دو مواقع ملے، ایک بار ایل بی ڈبلیو کا ریویو نہیں لیا گیا اور دوسری بار شاہین آفریدی نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ مچل 57 اور لیتھم 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔

نیوزی لینڈ نے 46ویں اوور میں ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ شاہین، ابرار اور سلمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]