آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم 241 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، یوں بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف ملا۔
بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، خصوصاً ویرات کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42.3 اوورز میں ٹیم کو فتح دلائی۔ اس میچ میں کوہلی نے نہ صرف ون ڈے کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ اپنی 51 ویں سنچری بھی اسکور کی، جس نے بھارتی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔