پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، انڈیکس نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، جس کی بدولت 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 91 کروڑ سے زائد مالیت کے 31 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔
ادھر، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 70 پیسے کی سطح پر آگیا۔