99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

پاکستان کی 22 سال بعد آسٹریلیا میں تاریخی ون ڈے سیریز فتح

پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے کر ایک یادگار کامیابی حاصل کی

پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے زیر کر لیا، جس سے کینگروز کے خلاف ان کی سرزمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتنے کی تاریخ رقم ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آخری میچ میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک نے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑیوں کو صرف 140 رنز پر پویلین بھیج دیا، جبکہ ایک کھلاڑی زخمی ہونے کے باعث دوبارہ بیٹنگ کے لیے نہ آسکا۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کے اوپنرز نے ایک بار پھر اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو 84 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے 42 جبکہ عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان محمد رضوان نے 30 اور بابر اعظم نے 28 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

">

آسٹریلیا کی طرف سے لینس موریس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل، کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کے سین ایبٹ 30 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ ان کے 6 بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔

آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی اس میچ میں بھی ناکام رہی۔ جیک فریزر میکگورک نے 7 رنز جبکہ میتھیو شارٹ نے 22 رنز بنائے۔ کپتان جوش انگلس صرف 7 رنز تک محدود رہے، جبکہ ایرون ہارڈی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوپر کونولی 7 رنز پر زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

گلین میکسویل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رؤف کا شکار بنے اور بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے 8 جبکہ ایڈم زمپا نے 13 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 وکٹیں لیں، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا، جبکہ آسٹریلیا نے 5 تبدیلیاں کیں، جن میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، سین ایبٹ، اسپینسر جونسن اور لینس موریس کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]