پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتے کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم سڈنی پہنچ چکی ہے اور بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔
میچ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے جبکہ پاکستان میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کے باعث کھیل کو سات اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، جس میں میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔
کل کے میچ میں پاکستان ٹیم کے پاس سیریز میں واپسی کا موقع ہوگا، جبکہ آسٹریلیا اپنی جیت کو برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گا۔