99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

پاکستان کی 7علاقائی ممالک کو برآمدات میں اضافہ

پاکستان کی علاقائی ممالک کو برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، اور بھارت کو برآمدات کا مجموعی حجم 1.506 ارب ڈالر رہا، جو ملک کی مجموعی برآمدات کا 14.33 فیصد ہے۔

مجموعی ملکی برآمدات اس مدت میں 10.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ علاقائی برآمدات میں چین سب سے بڑا خریدار رہا، جہاں برآمدات 813.44 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، تاہم یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 952.38 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14.58 فیصد کم رہیں۔

افغانستان کو برآمدات میں 291.77 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو پچھلے مالی سال کے 182.61 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 28.60 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اس کا حجم 247.31 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 192.31 ملین ڈالر تھا۔

سری لنکا کو برآمدات 148.93 ملین ڈالر تک پہنچیں، نیپال کو 1.38 ملین ڈالر، اور مالدیپ کو 1.74 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]