99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

پہلا ون ڈے: پاکستان کی شاندار کامیابی، جنوبی افریقا کو شکست

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 240 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری تھی۔

سلمان علی آغا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں بابر اعظم 23، کامران غلام 4، محمد رضوان اور عرفان خان 1-1 رنز بنا سکے، جبکہ عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسین 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بالنگ کے شعبے میں سلمان علی آغا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2 اور شاہین آفریدی اور صائم ایوب نے 1-1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 4 وکٹیں لینے اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر سلمان علی آغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسرا ون ڈے میچ کل کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]