99newspk

23 دسمبر، 2024
بریکنگ نیوز
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کو واٹس ایپ ہیکنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا
  • جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
  • نو مئی مجرمان کو سزائیں: ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا دینا انصاف کی تکمیل ہے، آئی ایس پی آر
  • شہری کے ڈیرے سے فرار شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
23 دسمبر، 2024

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 330 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 97 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کی کوششیں جنوبی افریقا کو شکست سے نہیں بچا سکیں۔ اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، جب کہ رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیا۔ محمد رضوان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 73 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اوپنر صائم ایوب 25 رنز پر آؤٹ ہوئے، اور عبداللہ شفیق بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

">

کامران غلام نے 32 گیندوں پر 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جب کہ عرفان نیازی 15 رنز بنا کر جینسن کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ماپھکا نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں، جبکہ پاکستان کی ٹیم نے بغیر کسی تبدیلی کے میچ کھیلا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتنے کی خوشی ہے، گراونڈ میں کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور آج 280 سے زیادہ رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو یہ مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرے گا، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیتی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
[post_navigation]